• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی پور نہر میں 20 فٹ چوڑا شگاف، گنے کی فصل زیرآب، اطلاع کے باوجود آبپاشی عملہ نہ پہنچا

بدین (نامہ نگار)  نندو کی علی پور نہر میں آرڈی 53 کے قریب بیس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیاشگاف سے بہنے والے پانی سے گنے کی فصل اور ملحقہ اراضی لپیٹ میں آ گئیں ،محکمہ آبپاشی ذرائع کے مطابق نندو شہر کے قریب سے نکلنے والی علی پور نہر میں گائوں علی بخش پنہور کے قریب آرڈی 53 کے مقام پر تقریباً بیس فٹ چوڑا شگاف پڑ گیاجس کے  پانی نے گنے کی فصل ملحقہ اراضی اور مچھلی کے تالابوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔مقامی افراد کے مطابق اطلاع کے باوجود محکمہ آبپاشی کا عملہ نہیں پہنچا اور علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت شگاف پر کرنے میں مصروف ہیں جبکہ صورتحال سے انہیں لاکھوں روپے نقصان کا سامنا ہے۔ متاثرین نے بتایا کہ شگاف کے باعث  پانی  مچھلی کے تالابوں میں داخل ہو گیا جس سے لاکھوں روپے کی مچھلی ضائع ہو گئی۔

تازہ ترین