• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت تعلیمی اخراجات میں کمی کرے ،مولانا مرزا حسین

کراچی( اسٹاف رپورٹر) الحجت بک بینک کے تحت عید الفطر کی مناسبت سے غریب ،نادر اور مستحق طلبہ و طالبات میں درسی کتب ،اسکول بیگز اور فیسوں کی مد میں نقد رقوم تقسیم کی گئیں ،اس موقع پر کثیرتعداد میں طلبہ و طالبات اور انکے والدین موجود تھے جبکہ تقریب سے مولانا مرزا یوسف حسین ،مولانا نعیم الحسن الحسینی ،علامہ سجاد شبیر ،ڈاکٹر نجم الحسن ،نایاب حسین زیدی اور لخت حسنین زیدی نے خطاب کیا اور تعلیم و تربیت کی اہمیت اور اسکی افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیمی اخراجات میں کمی کرے تاکہ غریب کا بچہ بھی آسانی کے ساتھ تعلیم حاصل کرسکے کیونکہ اس وقت تعلیمی اخراجات مہنگے ترین ہیں جسے غریب آدمی برداشت نہیں کرسکتا لہٰذا فلاحی اداروں اور مخیر حضرات کو کوشش کرنا چاہیے کہ وہ مستحقین کی معاونت کرے ۔

تازہ ترین