• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے معاشرے کا سنگین المیہ ہے کہ ہر کوئی امیر سے امیر تر ہونے کی جستجو میں لگا ہے اور اس جستجو میں دوسروں کے نقصان کی بھی پروا نہیں کرتے۔ خود کو نمایاں کرنے کی کوشش میں دوسروں کے حق کو روندتے ہوئے گزر جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام نے دولت کو فساد کی جڑ اور شر کہا ہے۔ دولت کا حصول انسان کو بےحس بنا دیتا ہے۔ معاشرے میں دولت کی یہ غیر منصفانہ تقسیم ہی معاشرے میں برائیوں کی سب سے بڑی وجہ ہے اور بہت سی برائیاں اس دولت کو حاصل کرنے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے زکوٰۃ اور صدقات کا نظام بنایا ہے تا کہ دولت تمام انسانوں میں تقسیم کر دی جائے اور صرف چند لوگوں تک ہی محدود نہ رہ سکے۔ دولت کی غیر مساویانہ تقسیم کی وجہ سے معاشرے میں طبقاتی نظام پروان چڑھ رہا ہے۔ میری حکومت سے درخواست ہے کہ وی آئی پی کلچر کو ختم کیا جائے اور بجٹ سازی میں عوام کو بھی شریک کیا جائے تا کہ غیر منصفانہ معاشی نظام ختم ہو سکے۔
(اقراءانور)
(eqra10@gmail.com)

 

.

تازہ ترین