• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے جمعۃ الوداع کو پاراچنار میں ہونے والے دھماکے اور 100سے زائد شہادتوں کے خلاف انچولی، ملیر، جعفر طیار، گلبرگ، نیو رضویہ، عباس ٹاؤن ، گلبہار ، گلستانِ جوہرسمیت شہر کے مختلف علاقوں میںاحتجاجی مظاہرے کیے گئے ،جس میں علامہ حسن ظفر نقوی، مولانا صادق رضا تقوی ، مولانا عاشق حسین سمیت دیگر علما اکرام نے شرکت کی اور مظاہرین سے خطاب کیا ۔ اس موقع پر علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے گزشتہ دھماکوں پر ایکشن لے لیا ہوتا تو آج اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا ۔

تازہ ترین