• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیری رہنمائوں کے ساتھ مذاکرات امن سے مشروط ہیں، بھارتی آرمی چیف

 نئی دہلی (صباح نیوز)بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات نے کشمیری رہنمائوں کے ساتھ مذاکرات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے بات چیت کو امن سے مشروط قرار دے دیا۔ایک  انٹرویو میں کشمیر کے حوالے سے جنرل بپن روات نے کہا کہ فوج اپنا کام کرتی ہے، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ امن لوٹ آئے، میں ایسے شخص کے ساتھ مذاکرات کروں گا جو مجھے اس بات کی یقین دہانی کرائے کہ میرے قافلوں پر حملہ نہیں کیا جائے گا جس دن ایسا ہوگیا میں ذاتی طور پر مذاکرات کا انعقاد کروں گا۔نئی دہلی کے آرمی ہیڈکوارٹرز میں انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے دعوی کیا کہ بھارتی فورسز کشمیری نوجوانوں سے بات چیت کی کوششیں کررہی ہے۔وادی میں کشمیری عوام کے بڑھتے ہوئے مظاہروں پر بھارتی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم حادثاتی نقصان نہیں چاہتے اور نہ ہی جھڑپوں میں معصوم لوگوں کی گرفتاری چاہتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کو خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشت گرد قرار دینے پر بھارتی آرمی چیف نے محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میں انتظار کروں گا اور دیکھوں گا کہ کیا پاکستان واقعی سید صلاح الدین کو محدود کرنے کی کوشش کرتا ہے، کیونکہ جس دن انہیں عالمی دہشت گرد نامزد کیا گیا وہ اسی دن سے احتجاج جاری کرنے والے تھے۔

تازہ ترین