• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی جریدے کا ٹرمپ سے اپنے سرورق کی جعلی تصاویر ہٹانے کا مطالبہ

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی جریدے ٹائم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ اپنے گالف کلبوں سے جریدے کے ان نقلی سر ورق کی تصاویر کو ہٹائیں جن پر ان کی تصویر ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے فلوریڈا کے گالف کلب میں ٹائم میگزین کا سرورق فریم ہو کر لگا ہوا ہے جس پر ٹرمپ کی تصویر ہے اور اس کے ساتھ شہ سرخی ہے ʼڈونلڈ ٹرمپ: دی اپرینٹس از ٹیلی وین سمیش یعنی دی اپرینٹس ٹی وی پروگرام نہایت کامیاب ہے۔یہ تصویر ٹرمپ کے چار گالف کلبوں میں فریم کر کے لگائی گئی ہے۔ٹائم میگزین کی ترجمان کا کہنا ہے ʼیکم مارچ 2009 کی یہ تصویر ٹائم میگزین کے کسی بھی فارمیٹ میں نہیں چھپی۔ اس تاریخ کے اصل میگزین کے سر ورق پر اداکارہ کیٹ ونسلیٹ کی تصویر تھی۔میں تصدیق کرتی ہوں کہ ٹائم کا یہ سر ورق اصل نہیں ہے۔واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ ٹائم میگزین نے ڈونلڈ ٹرمپ سے کہا ہے کہ وہ اس تصویر کو ہٹائیں۔

تازہ ترین