• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ :اچکزئی اور جاں بحق اہلکارکے لواحقین میں صلح، بیٹے کا انکار

Todays Print

کراچی (نیوز ڈیسک) کوئٹہ میں ایم پی اے مجید اچکزئی کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے ٹریفک اہلکار کے معاملے پر سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کے بعد ایک صلح نامہ سامنے آگیا ۔

صلح نامے کے تحت ایم پی اے ٹریفک اہلکار کے بیٹے کو سرکاری نوکری دلائی جائے گی۔ اہلکار کےاہلخانہ کوپولیس لائنزمیں سرکاری کوارٹر دیا جائے گا اور ٹریفک اہلکار عطاءاللہ کو سرکاری طور پر شہید کا درجہ دلایا جائے گا۔ معاہدے کے تحت اہلخانہ کو 60 سال تک پوری تنخواد دلائی جائیگی اور سارجنٹ کےاہلخانہ مقدمےمیں مجیداچکزئی سے تعاون کریں گے۔ صلح نامے پر مجید اچکزئی کے نمائندے، سارجنٹ کی بیوہ، بیٹے اور بھائیوں نےدستخط کیے۔

دوسری جانب ٹریفک اہلکار عطاء اللہ کے بیٹے معظم عطاء اللہ نے کہا ہے کہ صلح نامے پر ڈی سی نے دھوکے سے ناخواندہ دادا اور والدہ سے خالی پیپر پر انگوٹھے کے نشان لگوائے، مجید اچکزئی سے کسی صورت صلح نہیں کریں گے ۔ہم نے نہ صلح کی ہے اور نہ ہی معاف کیا ہے ۔

بیٹے کا کہنا ہے کہ ہم اپنےوالدکےقاتل کومعاف نہیں کرینگے، ہمیں حکومت سے انصاف چاہیے، سپریم کورٹ ہمارے والد کے خون کا بدلہ لے گا، بیٹے کا کہنا تھا کہ ڈی سی زیارت عید ملنےاورفاتحہ خوانی کےلیےآئےتھے،ہمیں رقم دے کر کہا گیا کہ عیدی ہے،صلح نامہ نہیں،ڈی سی نےبچوں کی عیدی کےطورپر2 لاکھ روپے دیےتھے۔

تازہ ترین