• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں موجود حقانی نیٹ ورک کی پناہ گاہوں کوختم کرینگے، نیٹو

Todays Print

کراچی(نیوزڈیسک) نیٹو کے سیکریٹری جنرل ژان اسٹولٹنبرگ نے برسلز میں نیٹو وزرائے دفاع کے اجلاس کے بعد کہا ہے کہ افغان تنازع کے حل کے حصے کے طور پر پاکستان میں موجود حقانی نیٹ ورک کی پناہ گاہوں کوختم کیا جائےگا،ارکان افغانستان کیلئے اضافی 3ہزارفوجی فراہم کرنے پر تیار ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے  کے مطابق سیکریٹری جنرل نیٹو نے بتایا ہے کہ15ملکوں نے ’’ اضافی فوج دینے کا وعدہ کیا ہے‘‘، ارکان مزید فوجی فراہم کریں گے اس کےلئے وہ پر امید ہیں، 2سال قبل افغانستان میں اپنی فوجی کارروائیاں بند کرنے کے بعدنیٹو اس بات پر رضامند ہوگیا ہے کہ وہ تربیت میں مدد دینے کے علاوہ افغان سکیورٹی فورسز کے ہمراہ کام کرنے کے لیے مزید فوجیں فراہم کرے گا،یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب نیٹو کے کمانڈروں نے درخواست کی تھی کہ انہیں اتحادی ارکان سے 3ہزاراضافی فوجی درکار ہیں،انہیں نیٹو کی جانب سے تربیت اور افغانستان مشن کے علاوہ طالبان، القاعدہ اور داعش کے شدت پسندوں کے خلاف جاری امریکی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے کام کے لیے تعینات کیا جائے گا۔ 

تازہ ترین