• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر نے حکمران خاندان کی باقی ماندہ ٹیکس تفصیلات بھی حاصل کرلیں

Todays Print

اسلام آباد(مہتاب حیدر)ایف بی آر نے حکمران خاندان کی باقی ماندہ ٹیکس تفصیلات بھی حاصل کرلیں۔حاصل کردہ معلومات جمعرات کی رات یا جمعہ کی صبح تک جے آئی ٹی کو بھجوادی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق،ایف بی آر نے حکمران خاندان کی ٹیکس تفصیلات سے متعلق باقی ماندہ 3سے 5فیصد نہ ملنے والی معلومات بھی حاصل کرلی ہیںتاکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کا جواب دیا جاسکے۔

یہ معلومات جمعرات کی رات یا جمعہ کی صبح تک جے آئی ٹی کو بھجوادی جائیں گی۔  ایف بی آر حکام نے اس نمائندے کو بتایا ہے کہ انہوں نے مطلوبہ ٹیکس معلومات لاہور آفس سے اکٹھی کی ہیں اور اپنے جوابات تیار کررہے ہیں جنہیں جے آئی ٹی کو جمعرات کی رات یا جمعہ کی صبح تک جے آئی ٹی کو بھجوادیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کچھ سوالات کے جوابات کسی اور کی صوابدید پر نہیں دے سکتا۔مثلاًایف بی آر اس بات کا جواب کیسے دے سکتا ہے کہ کسی فرد نے اپنی ویلتھ اسٹیٹمنٹ فائل کیوں نہیں کی۔وہ جے آئی ٹی کو صرف اتنا بتا سکتے ہیں کہ کسی نے اپنی ویلتھ اسٹیٹمنٹ کسی سال میں فائل کی ہے یا نہیں۔

تازہ ترین