• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیون اسمتھ کرکٹ سے فارغ،بیس بال کھیلنے لگے

سڈنی ( جنگ نیوز ) چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کا سفر کچھ خاص اچھا نہیں رہا۔ ان کی ٹیم سیمی فائنل سے پہلے ہی باہر ہو گئی۔ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے خلاف میچز بارش نذر ہوئے،جس پر کینگروز کو 1-1پوائنٹس پر اکتفا کرنا پڑا تھا۔ جبکہ انگلینڈ کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ چیمپئنز ٹرافی کے بعد اب آسٹریلیا ٹیم فی الحال فارغ ہے۔ اسے اب اگست میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنا ہے۔ اسی دوران آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے، جس میں وہ بیس بال کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس پوسٹ کے ساتھ اسمتھ نے لکھا کہ نیویارک میں بیٹنگ کا مزا۔ اس ویڈیو میں وہ بیس بال کا روایتی انداز بدل کر بیٹسمین کی طرح کھیلتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی گزشتہ سال جب آسٹریلوی ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر تھی، تو اس دوران اسمتھ نے امریکا جاکر بیس بال کھیل کر شوق پورا کیا تھا۔دریں اثناءآسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے اپنی گرل فرینڈ سے منگنی کرلی۔چیمپئنزٹرافی سے فراغت کے بعد آسٹریلوی ٹیم کے نوجوان کپتان اسٹیون اسمتھ ان دنوں نیویارک میں چھٹیاں گزار رہے ہیں جب کہ ان کی گرل فرینڈ دینی ولز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔اسمتھ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں کسی بلند عمارت پر کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔ اسمتھ نے اپنی پوسٹ پر لکھا کہ میں اپنے ایک گھٹنے پر بیٹھا اور دینی ولز نے کہا ہاں۔اسٹیون اسمتھ نے اپنی پوسٹ میں "انگیج" کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا جب کہ تصویر میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین