• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعطیلات کے بعد قومی شاہرہ پر ٹریفک بحال ، رونقیں لوٹ آئیں

ہالا(نامہ نگار)ایک ہفتہ ویرانی کے بعد قومی شاہرہ کی رونقیں لوٹ آئیں کاروبار بھی بحال ہوگیا ، مسا گاڑیوں میں اضافہ ٹریفک جام کرنے لگاعید الفطر کی تعطیلات کے باعث گزشتہ ایک ہفتہ سے ویران نیشنل ہائی وے پر ہیوی ٹریفک کی بحالی سے پٹرول پمپس،گیراج،ہوٹلوں اور دیگر کاروبار کھلنے سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والےہزاروں مزدوروں کے روزگار کے ساتھ ہائی وے کاروبار بھی بحال ہوگیا شاہرہ پر اضافی ٹریفک کے نتیجے میں ٹول پلازا نیوسعیدآباد پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگنے لگی بالائی سندھ کے علاوہ پنجاب کے پی کے بلوچستان اور شمالی علاقوں سے کراچی آنے والی مسافر اور مال بردار گاڑیوں میں اضافہ سے ٹریفک جام ہونے لگا ڈی ایس پی موٹر وے غلام مصطفٰے بلوچ کے مطابق گاڑیوں کے اژ دھام کے باوجود حادثات سے بچاؤ کیلئے موٹر وے پولیس تیز رفتاری کو کنٹرول کررہی ہے جبکہ کراچی سے ملک کے دیگر صوبوں کو جانے والے ڈاؤن ٹریک پر ٹریفک ہنوز کم ہے عید تعطیلات ختم ہونے کے باوجود مسافر گاڑیاں خالی گزر رہی ہیں جس کے باے میں بتایا جاتا ہے کہ سرکاری ملازمین نے جمعرات اور جمعہ کی اضافی چھٹیاں لے رکھی ہیں جس کے باعث مذکورہ ملازمین پیر کو اپنے اپنے دفاتر میں حاضر ہونگے۔

تازہ ترین