• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلط فیصلے سے اجتماعیت ختم کی گئی،علامہ سجاد رضوی

ہیلی فیکس (زاہد انور مرزا) الفیض ٹرسٹ کے چیئرمین اور اسلامک سینٹر نوٹنگھم کے خطیب علامہ محمد سجاد رضوی نے عید کے حوالے سے پیدا ہونے والی اضطرابی کیفیت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غلط فیصلے کی وجہ سے امت کی اجتماعیت ختم کی گئی۔ ایک صاحب ہفتہ بھر قبل ہی اتوار کی عید کا پوسٹر شائع کرچکے تھے، مگر جب انگلینڈ کی آبزرویٹری کے ساتھ ساتھ افریقہ اور مراکو سے بھی چاند نظر نہیں آیا تو بجائے غلطی تسلیم کرنے کے نائیجریا سے چاند نکال لائے جیسے کہ پاکستان میں ایک صاحب من پسند ہلال نکالتے ہیں۔

تازہ ترین