• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ اور نیو کراچی میں خلاف ضابطہ تعمیرات،علاقہ مکینوں میں اشتعال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیو اور نارتھ کراچی ٹاون کے مختلف علاقوں میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی افسران کی سرپرستی میں خلاف ضابطہ تعمیرات کے خلاف علاقہ مکینوں میں اشتعال پھیلنے لگا ہے جبکہ منتخب یوسی چیرمینز نے تمام خلاف ضابطہ عمارتوں کو مسمار کرکے ان کی سرپرستی میں ملوث ایس بی سی اے افسران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی کی مبینہ سرپرستی میں سیکٹر 11-A,11-B,11-C,سیکٹر9,10 سمیت دیگر سیکٹرز میں رہائشی پلاٹوں پر تین اور چار منزلہ خلاف ضابطہ کمرشل عمارتوں کی تعمیرات کا کام تیزی سے جاری ہے جس کے باعث مذکورہ علاقوں میں بجلی پانی کی قلت کے ساتھ ساتھ بلدیاتی مسائل تیزی سے بڑھتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ علاقوں کے عوام سراپااحتجاج ہیں، علاقہ مکینوں کی جانب سے مختلف علاقوں میں ان خلاف ضابطہ تعمیر کی جانے والی عمارتوں کے خلاف وال چاکنگ اور بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں دوسری جانب نارتھ کراچی کے منتخب یوسی چیرمینز کی جا نب سے رہائشی پلاٹوں پر کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیرات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
تازہ ترین