| |
Home Page
اتوار 29 صفر المظفر 1439ھ 19 نومبر 2017ء
July 17, 2017 | 12:00 am
صوبائی دارالحکومت میں آبنوشی بحران کا نوٹس لیا جائے ‘ شاہدہ رئوف

Todays Print City News

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام (ف) کی رکن صوبائی اسمبلی شاہدہ رئوف نے صوبائی دارالحکومت میں آبنوشی کے بدترین بحران پر شدیدتشویش کا اظہار کرتےہوئے کہا کہ واسا عوام کو بلاناغہ صاف پانی کی فراہمی میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں اور ساراسارا دن پانی کے حصول کے لیئے سرگرداں ہیںلیکن حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی انہوں نے بتایا کہ شہر کے نواحی علاقےتو کجا وسطی علاقوں میں بھی پانی نایاب ہوکر رہ گیا ہے اور مکین ٹینکر مافیاکے رحم وکرم پر ہیںاور قابل افسوس امر یہ ہے کہ ٹینکر مافیا کے پاس وافر مقدار میں پانی موجود ہے عوام پر فروخت کرنے کے لیئے لیکن واسا کے پاس پانی کا بحران ہےشاہدہ رئوف نے کہا کہ شہر میں پانی کی قلت کا فائدہ اٹھا کر ٹینکر مافیا مہنگے داموں پانی فروخت کرنا شروع کردیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور شہر میں پانی کی سپلائی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر شدید احتجاج کیا جائے گا۔