• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بہبود آبادی پروگرام کے تحت آبادی میں اضافے پر قابو نہ پاسکی

اسلام آباد(بلال ڈار /خبر نگار خصوصی ) حکومت بہبود آبادی پروگرام کے تحت ملکی آبادی میں تیزی سے اضافے کی شرح میں کمی لانے میں ناکام ہو گئی۔ پاکستان تقریبا 22کروڑآبادی کے لحاظ سے چھٹا بڑا ملک ہے ،آبادی میں دو اعشاریہ ایک فیصد شرح اضافہ کے مطابق تقریبا 30 لاکھ سے زائد سالانہ اضافہ ہورہا ہے جس میں کمی لانے میں حکومت کامیاب نہیں ہوسکی ۔ شماریات ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق 2015-2016میں پاکستان میں کثیر السال خاندانی منصوبہ بندی کی شرح میں دس اعشاریہ چالیس کمی ہوئی ہے۔ وفاقی درالحکومت میں خاندانی منصوبہ پروگرام برائے لیڈی ہیلتھ ورکرز 2015-2016 کی کارکردگی میں آٹھ عشاریہ پانچ فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ضلعی دفتر بہبو دآباد ی کیلئے رواں مالی میں مختص 13 کروڑ 50لاکھ 73ہزار میں سے 9کروڑ 85لاکھ 52ہزار روپے صرف افسرا ن اور ملازمین کی تنخواہوں پر خرچ ہوں گے اور 13لاکھ 57ہزار ملازمین کی پنشن ،گرانٹ ، تحائف اور قرضوں کی مد میں 23لاکھ 33ہزار روپے ، مرمت و تزئین وآرائش کی مد میں 12لاکھ 25ہزار روپے خرچ کیے جائیں گے۔
تازہ ترین