• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کے جنگ کو جاری اظہار وجوہ کے نوٹس کی سماعت 25 جولائی کو ہوگی

اسلام آباد (جنگ رپورٹر) عدالت عظمیٰ نے ’’پانامہ پیپرز لیکس کیس‘‘ کی سماعت کے دوران  21جون کی اشاعت میں مقدمہ کے حوالے سے مبینہ طور پر غلط خبر شائع کرنے پر جنگ گروپ پبلیکیشنز کی اعلیٰ سطح کی انتظامیہ اور رپورٹر کو جاری کئے گئے اظہار وجوہ کے نوٹس کی سماعت کے لئے مقدمہ 25جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ اس سلسلہ میں اٹارنی جنرل اور فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین