• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے پاکستان کیلئے سوا پانچ ارب روپے کی فوجی امداد روک دی، حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام

Todays Print

واشنگٹن/لندن (جنگ نیوز، وسیم عباسی) امریکا نے پاکستان کیلئے سوا5ارب روپے کی فوجی امداد روکتے ہوئے حقانی نیٹ ورک کےخلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے، پنٹاگان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فی الوقت واجب الادا رقم جاری نہیں کرسکتے جبکہ پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ فنڈز امداد نہیں، دہشتگردی کیخلاف آنے والے اخراجات کی واپسی چاہتے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پنٹاگان پاکستان کو مالی سال 2016کی مد میں فوجی اخراجات کیلئے واجب الادا رقم جاری نہیں کرے گا ،پنٹاگان کے ایک ترجمان ایڈم اسٹمپ نے بتایا ہے کہ پاکستانی حکومت کواس وقت فنڈز جاری نہیں کیے جاسکتے کیونکہ سیکرٹری دفاع نے تصدیق نہیں کی ہے کہ پاکستان نے مالی سال 2016 کے تحت قومی دفاعی اختیار کے ایکٹ کے مطابق حقانی نیٹ ورک کے خلاف موثر کاروائی کی ہے ۔

دی نیوز سے گفتگو میں امریکا کےلئے پاکستان کے سفیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے انسداد دہشت گردی میں کامیابیوں کو سب جانتے ہیں، یہ بھی ذکر کردیا جائے کہ مذکورہ فنڈزکا مطالبہ کسی امداد کے بجائے دہشتگردی کی خلاف جنگ میں ہمارے مشترکہ مفادات کے حصول میں پاکستان کی جانب سے کئے گئے اخر اجا ت کی واپسی کیلئے ہے۔

تازہ ترین