• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور کوچنگ اسٹاف آج لاہور پہنچیں گے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر دیگر غیر ملکی کوچزپیر کی صبح چھٹیاں گذارنے کے بعد لاہور پہنچ رہے ہیں۔وہ پی سی بی حکام اور سلیکٹرز کے ساتھ مل کر قومی ٹیم کے کیمپ کے بارے میں پلاننگ کریں گے۔مکی آرتھر اور تمام کوچز آئی سی سی چیمپنز ٹرافی فائنل جیتنے کے بعد اپنے گھروں کو چلے گئے تھے۔فزیو شین ہیز الگ فلائٹ سے لاہور پہنچیں گے۔

جبکہ مکی آرتھر ،کے ساتھ اسٹیو رکسن،گرانٹ لوڈن ،اور اظہر محمود لاہور ایک ساتھ آرہے ہیں۔امکان ہے کہ مکی آرتھر پیر کی شام پی سی بی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ان کی ڈائریکٹر ہارون رشید اور چیف سلیکٹر انضمام الحق سےملاقات میں دیگر کوچز کو ٹریننگ کیمپ میں دی جانے والی ذمے داریوں پر بھی بات چیت ہوگی۔مکی آرتھر کی لاہور آمد سے قبل پی سی بی ہائی پرفارمنس کیمپ میں نوجوان کرکٹرز نے فٹنس اور فیلڈنگ کی مشقیں جاری ہیں۔

لاہور کی قومی کرکٹ اکیڈمی میں ہائی پرفارمنس کیمپ کو شروع ہو ئے تین ہفتوں سے زائد ہو گئے ہیں یہ کیمپ دس ہفتوں پر مشتمل ہے کیمپ میں کوچز نے کھلاڑیوں کو سخت مشقیں کرانا شروع کر دی ہیں تاکہ نوجوان کرکٹرز کو فٹنس اور فیلڈنگ کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے ہلکی پھلکی ایکسرسائز تو کھلاڑی اکیڈمی میں ہی کرتے ہیں لیکن فیلڈنگ اور رننگ کے لئے پنجاب اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے گراونڈ استعمال کرتے ہیں سخت مشقوں کے دوران کھلاڑیوں کی محنت اور رسپانس سے کوچز مطمئن ہیں۔

تازہ ترین