• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رانا ہاکی کلب نے بلدیہ ٹائون انوی ٹیشن انٹر کلب ہاکی لیگ جیت لی ،بلدیہ ٹائون ہاکی گرائونڈ پر منعقدہ فائنل میں ایئر پورٹ ہاکی کلب کو 4.3سے شکست دی فاتح ٹیم کی جانب سے عاقب احمد نے دو،محمد شوکت، نزاکت نے ایک، ایک گول بنائے، حریف ٹیم کے تسلیم عثمانی، شجاعت خان اور وہاب مزاری نے گول بنائے،مہمان خصوصی بریگیڈیئر یوسف بیگ اور سکریٹری کے ایچ اے سید حیدر حسین نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں ۔فاتح ٹیم کو دس ہزار روپے کیش انعام بھی دیا گیا ۔محمد شاہ زیب خان ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی اور نزاکت علی ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر قرار دیے گئے۔

تازہ ترین