• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Todays Print

آسٹن (جنگ نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سین انٹونیو میں ایک کھڑے ٹرک سے8افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ حکام کے مطابق یہ ہلاکتیں انسانوں کی اسمگلنگ کے دوران ہوئیں اور ہلاک شدگان تارکین وطن تھے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں 28افراد زخمی حالت میں ملے ہیں، جن میں سے20کو تشویش ناک حالت میں 7 مختلف اسپتالوں میں داخل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ان افراد کی ہلاکتیں شدید گرمی کے باعث ہوئیں اور دیگر زخمی افراد کے دماغ متاثر ہوئے ہیں۔ امریکی اٹارنی جنرل رچرڈ ڈربن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انسانوں کی اسمگلنگ کا منصوبہ خوفناک طور پر ناکام ہوا، 8 مہاجرین کی لاشیں برآمد ہوئیں، تمام افراد بے انسانی اسمگلنگ کا نشانہ بنے۔

تازہ ترین