• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر ایم ایل اینڈ سی سے چکلالہ کنٹونمنٹ کا بجٹ بغیر کٹ لگے منظور

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) ڈائریکٹر ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس راولپنڈی ریجن نے چکلالہ کنٹونمنٹ کے رواں مالی سال کے بجٹ کی بغیر کوئی کٹ لگائے منظوری دیدی ہے ، چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے گزشتہ ماہ ایک ارب 38کروڑ 93کے ٹیکس فری بجٹ کی منظوری دی تھی جسے مجاز اتھارٹی کو مزید منظوری کیلئے بجٹ بھجوا دیا گیا ، کینٹ بورڈ ذرائع کے مطابق ایک دفعہ مجاز اتھارٹی نے یہ بجٹ واپس چکلالہ کنٹونمنٹ کوبھجوا دیا تھا اور ہدایت کی تھی کہ تمام تفصیلات بھی ساتھ بھجوائی جائیں ، تفصیلات بھجوانے کے بعد ڈائریکٹر ایم ایل اینڈ سی راولپنڈی ڈویژن نے بجٹ کی منظوری دیدی ہے ، بجٹ دستاویزات کے مطابق چکلالہ کنٹونمنٹ کے ملازمین وغیرہ کی تنخواہوں کیلئے 47کروڑ 90لاکھ روپے ، متفرق اخراجات میں 41کروڑ 10لاکھ روپے ،ترقیاتی کاموں کیلئے 16کروڑ 93لاکھ روپے ، مینٹی ننس اور ریپیئر کیلئے 14کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، آئندہ مالی سال کے دوران مختلف ٹیکسز سے 60کروڑ 10لاکھ کی آمدن متوقع ہے۔
تازہ ترین