• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(رپورٹ/خورشید عباسی)پاکستان میں بچوں میں غذا یت کی کمی اور ماں کا دودھ نہ ملنے کی وجہ سے 44فیصد بچے جن کی عمر یں پانچ سال سے کم ہیںان میں ذہنی و جسمانی افزائش کا فقدان ہے صحیح خوراک نہ ملنے کی وجہ سے ان کی ہڈیاں کمزور اور دماغ کی نشو نما نہیں ہو پارہی ۔

پاکستان میں رہنے والا ہر دوسرا بچہ خوراک کی کمی اور بھوک کی وجہ سے stunting) )کا شکار ہے ایسے بچے سندھ میں 48فیصد اور بلوچستان میں 52فیصد ہیں۔بین الاقوامی ادارے پاپولیشن کونسل اسلام آباد 2012کی سروے اور یونیسیف کی ملٹی انڈیکیٹر کلوسٹرسروے (ایم آئی سی ایس)میں اس طرح کے انکشافات ہوئے ہیں ۔

تازہ ترین