• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی یونین میں سگریٹ اور ادویات سمیت جعلی اشیا ضبط

برسلز (حافظ انیب راشد) یورپین یونین میں کسٹمز حکام نے گزشتہ سال جعلی اشیا ضبط کیں، جن میں سگریٹ، ادویات، کھانے پینے کی اشیا، کھلونے اور گھریلو استعمال کی الیکٹرونک اشیا شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یورپین کمیشن کی گزشتہ روز جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپین کسٹمز حکام نے مختلف ایئر پورٹس اور یورپ میں داخلے کی سرحدوں پر بڑے برینڈ کی جعلی اشیا ضبط کیں، جن کی مجموعی مالیت670 ملین یورو تھی۔ رپورٹ کے مطابق پکڑی جانے والی اشیا میں اول نمبر پر سگریٹ رہے جو مجموعی تعداد کا24فیصد تھے۔ اس کے علاوہ دیگر اشیا میں کھلونے17فیصد، ادویات اور کھانے پینے کی اشیا13فیصد، جبکہ ان جعلی اشیا کو پیک کرنے کے لیے پیکجنگ میٹریل کی تعداد11فیصد کے قریب رہی۔ کمیشن حکام کے مطابق یہ تعداد2015ء میں پکڑی جانے والی اشیا سے2 فیصد زائد ہے۔

تازہ ترین