• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام میں عورت کو بہت بلند مقام و مرتبہ حاصل ہے۔ عورت کی تعلیم اور تربیت پر بہت زور دیا گیا ہے۔ آج کے ترقی یا فتہ دور میں تعلیم کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔اسلئے معاشرے کی ترقی اور کامیابی کیلئے عورتوں کا تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے۔ تعلیم یافتہ عورت ہی اپنے بچوں کی اچھی تربیت کر سکتی ہے اور انہیں منزل مقصود تک پہنچا سکتی ہے۔ اسلام نے بھی عورتوں کو مردوں کے برابر حقوق دیئے ہیں اور تعلیم کے لحاظ سے دیکھا جائے تو ہمارے آقا حضرت محمدؐ نے بھی عورتوں کی تعلیم پر بے حد زور دیا ہے۔ نپولین کا قول ہے۔ ’آپ مجھے تعلیم یافتہ مائیں دیں میں آپ کو تعلیم یافتہ قوم دوں گا‘۔ بیرون ممالک میں عورتیں زیادہ تعلیم یافتہ ہے نسبتاً پاکستان کے جوکہ ایک المیہ ہے۔ اس لیے حکومت خواتین کی پڑھائی کو یقینی بنائے تاکہ خواتین ملک و قوم کی ترقی کیلئے کام کر سکیں اور آنے والی نسلوں میں شعور پیدا ہو سکے۔
(انمول جنید)
(moolmate@gmail.com)

تازہ ترین