• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے عازمین حج کی سعود ی عرب آمد شروع

جدہ (شاہد نعیم ، نمائندہ خصوصی ) پاکستان سے  عازمین حج کی پروازیں سعودی عرب کے شہر  مدینہ منورہ  اورجدہ پہنچنا شروع ہوگئی ہیں۔ جدہ کے ہوائی اڈے پاکستانی حجاج کا استقبال  ہیڈ آف چانسلری  اور قونصیلٹ کے دیگر افسران  نے کیا ،حجاج کی آمد پر  پاکستانی حج مشن کی جانب سے انہیں ٹھنڈی مشروبات اور ناشتہ فراہم کیاگیا ۔ واضح رہے کہ اس مرتبہ  پاکستان سے 1,79,210  عازمین حج  سعودی عرب آئینگے جن میں  107,526 عازمین  حج کا انتظام  سرکاری حج اسکیم کے تحت ہے  جسکے لئے  سعودی عرب میں  پاکستانی حج مشن کی کمیٹی نے  مکہ المکرمہ  اور مدینہ المنورہ میں عمارتیں حاصل کرلی ہیں عمارتوں میں  حجاج کیلئے تین وقت کھانا  فراہم کرنے کیلئے  کینٹینوں کا بندوبست کیا گیا ۔

ڈائریکٹر جنرل پاکستان حج مشن نے جنگ کو بتایا کہ  ہم نے  عازمین حج کیلئے کم فاصلے پر موجود  عمارتیں حاصل کی ہیں  ۔ پی آئی اے کے کنٹری منیجر امتیاز بھٹو نے بتایا کہ اس سال58,000  عازمین حج  پی آئی اے کے ذریعے  جدہ اور  مدینہ المنورہ پہنچیں گے جسکے لئے پی آئی اے کا  اضافی عملہ  پہنچ چکا ہے جبکہ بقیہ  حجاج کرام دیگر  ائرلا ئنز کے ذریعے   سعودی عرب پہنچیں گے ۔ حجاج کی خدمت کیلئے  ڈاکٹر یوسفانی نے بتا یاکہ  خدام الحجاج اور  طبی عملہ  بھی پاکستان سے پہنچ چکا ہے  جبکہ  مقامی رضاکاروں نے  بھی اپنی صفیں منظم کرلی ہیں ۔

تازہ ترین