• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منگھوپیر سے کالعدم تحریک طالبان کے4دہشت گردگرفتار ، اسلحہ برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ  پولیس نے منگھوپیر میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے4دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، گرفتار ہونے والے دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے ، گرفتار ہونے والا ایک دہشت گرد چوہدری اسلم پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد کا بھائی ہے،  ڈی آئی جی سی آئی اے ڈاکٹر جمیل نے  اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےاکہا  کہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے انٹیلی جنس اطلاع پر منگھوپیر کے علاقے ولیکا اسپتال کے قریب کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گرد شریف اللہ، صالح محمد عرف ساحل ، محمد رحیم اور ذاکر کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا، ڈی آئی جی نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان ذکریا گروپ سے ہے ، گرفتار ہونے والا دہشت گرد شریف اللہ چوہدری اسلم پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد نعیم اللہ کا چھوٹا بھائی ہے، دہشت گردوں نے دوران تفتیش انکشاف کیا  کہ وہ ٹارگٹ کلنگ اور بینک سے رقم لے کر نکلنے والے شہریوں سے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتا تھا  اور خفیہ طریقے سے تنظیم کی فنڈنگ کی جاتی تھی  ، فنڈنگ کی رقم مختلف طریقوں سے تھوڑی تھوڑی کرکے تنظیم کے عہدیداروں کو پشاور پہنچائی جاتی تھی ، دہشت گردوں نے دوران تفتیش سیاسی جماعت کے ڈاکٹر امجد کو قتل کرنے کے علاوہ ر بنارس میں تین افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک اور متعدد کو زخمی کرنے کا اعتراف کیا ہے  ۔‎

تازہ ترین