• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولائی میں 4524ملین روپے سے زائد ٹیکس وصول کئے ،صوبائی وزیر ایکسائز

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبا ئی وزیر برا ئے ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن و انسدا د منشیا ت مکیش کما ر چا ؤلہ نے کہا ہے کہ روا ںما لی سال میں جو لا ئی کے مہینے میں محکمہ ایکسا ئز اینڈ ٹیکسیشن نے مجمو عی طو ر پر 4524ملین روپے سے زائد ٹیکس وصول کئے جبکہ پچھلے سال اس مدت میں 3612ملین روپے وصول کئے گئے تھے ۔یہ با ت انہوں نے بدھ کو اپنے دفتر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی،اجلا س میں سیکریٹری ایکسا ئز عبدالعلیم شیخ ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی اور تما م ڈو یژنل ڈائریکٹرز نے شر کت کی ۔اجلا س میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ ایکسا ئز میں خا لی آسا میو ں پر در خواست دینے والے امیدوارو ں کے ٹیسٹ ما ہ ستمبر کے وسط میں لئےجا ئیں گے اور یہ ٹیسٹ ضلع کی سطح پر منعقد کئے جا ئیں گے ۔

تازہ ترین