• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرتگال میں پاکستان کا یوم آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

لزبن( سرفراز فرانسس )پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے 70واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا، یوم آزادی کے سلسلہ میں تین مختلف تقریبات منعقد ہوئیں، پاکستانی سفارتخانہ میں سفیر پاکستان زہرااکبری نے پرچم کشائی کی جبکہ ہیڈ آف چانسری فیاض خان نے صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کے سنائے، سفیر پاکستان نے اس موقع پر کیک بھی کاٹا۔اس موقع پر پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید خالد عباس ، صدر محبوب احمد ، قاری امجد، اور پاکستان اتحاد کمیونٹی کے چیئرمن صغیر احمد ، صدر راجہ زاہد اقبال ، راجہ آفاق سمیت دیگر معززین نے بھی شرکت کی جبکہ پاکستان ایمبیسی کی جانب سے فیملیز کے لیے اوپن ائر میوزک فیسٹیول کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں پرتگالی بینڈ نے پاکستانی قومی ترانا اور ملی نغمے گائے۔علاوہ ازیںپی پی سی پرتگال کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی اور کیک کاٹا گیا تقریب میں پاکستانی سفارت کارراجہ حسنین، کلیم چوہدری، ضیا سید، حافظ غلام دستگیر، شکیل یوسف، عاشر خان، شیخ عمر،غظنفر جاوید، ملک ظہور اور عرفان بٹ کے علاوہ دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔دریں اثناء پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے صدر محبوب احمد کی قیادت میں پہلی کار جشن آزادی ریلی نکالی گئی جس میں پاکستانی نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، گاڑیوں پر سبز ہلالی پرچم لہرائےاور ملی ترانے لگائے جبکہ پرتگالی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے جشن آزادی کار ریلی کو سیکورٹی اور پروٹوکول بھی فراہم کیاگیا۔تقریبات میں ملک کی ترقی وسلامتی ، امت مسلمہ کے اتحاد اور کشمیریوں کی دیرینہ جدوجہد میں کامیابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

تازہ ترین