• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت اکابرین دارالعلوم دیوبند کی مخلص جماعت ہے، سید فضل آغا

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت علماء اسلام حلقہ24کے زیراہتمام مدرسہ عربیہ اشاعت القرآن ترین روڈ میں شمولیتی پروگرام زیر صدارت قاری عبدالمتین ہوا اس موقع پر ایک جماعت کے مرکزی رہنماء جانشین مولوی محمد شفیع مرحوم مہتمم مدرسہ عربیہ دارالعلوم مولوی محمد نجم نے اپنے ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سید محمد فضل آغا نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اکابرین دارالعلوم دیو بند کی ایک مخلص جماعت ہے2018ء کے الیکشن میں جمعیت علماء اسلام بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ضلعی امیر مولوی ولی محمد ترابی نے کہا کہ ساتھی2018ء کے انتخابات اور ووٹر لسٹوں کے اندراج کے معاملے میں دلچسپی کامظاہرہ کریں ۔
تازہ ترین