• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ:موبائل کی 9 دکانیں لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ائیرپورٹ پولیس نے چند روز قبل کلی الماس میں موبائل کی نو دکانوں کو لوٹنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت دو ارکان کو گرفتار کر کے موبائل ٗ اور دیگر سامان برآمد کر لیا جبکہ دو ڈاکو فرار ہو گئے،پولیس نےمغربی بائی پاس سے ایک لاوارث گاڑی قبضے میں لے کر 25کلو منشیات برآمد کر لی ، پولیس کے مطابق ایس ایچ او ائیرپورٹ تھانہ شوکت جدون کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ چند روز قبل کلی الماس میں موبائل کی نو دکانوں کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ اپنے ساتھیوں سمیت ایک مکان میں موجود ہے جس پر انہوں نے عملے کے ہمراہ گزشتہ روز مکان پر چھاپہ مار کر سرغنہ شیر باز اور اسکےساتھی علی احمد عرف بابا کو گرفتار کر کے لوٹےگئے 127موبائل فون ٗ 14یوایس بیزاور 15ہارڈ ڈسک قبضے میں لے لیںجبکہ دو ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے درایں اثناء ائیرپورٹ پولیس نے مغربی بائی پاس پر کھڑی ایک مشکوک گاڑی کو دیکھتے ہی بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا جس نے موقع پر پہنچ کر گاڑی کی تلاشی لی جس میں 25کلو چرس برآمد ہوئی جو خفیہ خانوں میں رکھی ہو ئی تھی پولیس نے گاڑی اور چرس قبضے میں لے لی۔
تازہ ترین