• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارک روڈ پر افسروں کو الاٹمنٹ لیٹر جاری ، چھوٹے ملازمین کا احتجاج

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ فائونڈیشن کی طرف سے پارک روڈ پر صرف گریڈ 18سے 22کے افسروں کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کنسرٹ لیٹر جاری کرنے پر چھوٹے ملازمین نے شدید احتجاج کیا ہے اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ ہائوسنگ فائونڈیشن کے اعلیٰ افسران کے خلاف فوری کارروائی کی جائے جو صرف افسروں کو نوازنے کے لئے کام کر رہے ہیں اور گریڈ ایک سے سترہ تک کے ملازمین کو بھی نظرانداز کر دیا اور صرف چند گروپوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے ملازمین کا کہنا ہے کہ پہلے بھی ہائوسنگ فائونڈیشن نے ایف چودہ پندرہ میں صرف گریڈ 17-سے 22 تک کے افسروں کو پلاٹ الاٹ کئے اور چھوٹے ملازمین کو یہ کہا کہ سی ڈی اے رولز کے مطابق ایف سیکٹر میں چھوٹےپلاٹ نہیں بن سکتے اور جب پارک روڈ کی سکیم آئی گی تو یہاں پر چھوٹے ملازمین کو بھی پلاٹ دیئے جائیں گے اس کے بعد ٹھلیاں ہائوسنگ سکیم میں چھوٹے ملازمین کو کنسنٹ لیٹر جاری کئے گئے جو پپبلک اکائونٹ کمیٹی نے بے ضابطگیوں کی بنا پر روک دی اور اس پر انکوائری جاری ہے جبکہ بارہ کہو فیز ون کے الاٹی 2009ء سے پلاٹ الاٹ ہونے کا انتظار کر رہے ہیں لیکن اس پر بھی کوئی کام نہیں ہو رہا جبکہ بارہ کہو فیز ٹو میں بھی کنسنٹ لیٹر کے علاوہ ابھی تک کوئی کام نہیں ہوا اور چھوٹے ملازمین اپنی ریٹائرمنٹ کی جمع پونجی لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں اور کئی الاٹی اپنے بچوں کی شادی کے لئے پلاٹوں کی رقم واپس لینے کے لئے درخواستیں دے رہے ہیں۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ چار سال سے صرف ہائوسنگ فائونڈیشن میں افسروں کی الاٹمنٹ پر کام ہو رہا ہے ۔وفاقی ملازمین نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک افسر کو چار چار چیزیں کس طرح الاٹ ہو رہی ہیں جبکہ چھوٹے ملازمین کو ابھی تک ایک پلاٹ بھی نہیں مل سکا اس بات کی فوری تحقیقات کرائی جائے ۔
تازہ ترین