• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی او کا پاکستان ایکسپریس پر چھاپہ، بغیر ٹکٹ مسافروں سے ہزاروں روپے وصولی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈویژنل کمرشل آفیسر (ڈی سی او) ریلوے کراچی اسحاق بلوچ نے اپنی ٹیم کے ساتھ دھابیجی اسٹیشن پر 45اپ پاکستان ایکسپریس پر اچانک چھاپہ مار کر بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے 39مسافروں کو پکڑ لیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ہی ان سے جرمانہ اور ٹکٹ کی رقم وصول کی۔ پاکستان ریلوے کے اعلامیے کے مطابق مسافروں سے 27650روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔دریں اثناء اسحاق بلوچ نے عوام سے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے ان کا قومی ادارہ ہے، شہری اس کی تعمیر و ترقی میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم اس میں عوام کی بہتری کے لئے سہولتیں اور آسانیاں لاسکیں۔

تازہ ترین