• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیپو سلطان سگنل کے قریب فائرنگ ، پولیس اہلکار شہید

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹیپو سلطان سگنل کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق فیروزآباد تھانے کی حدود ٹیپو سلطان سگنل کے قریب جمعرات کی شب مسلح کار سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل38سالہ رحمت اللہ شہید ہو گیا۔ڈی ایس پی محمد یعقوب کے مطابق تین موٹر سائیکلوں پر 6پولیس اہلکار اسنیپ چیکنگ کے لیئے ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اس دوران ایک وہاں موجود ایک مشکوک کرولا کار انھیں کھڑی نظر آئی،ڈی ایس پی کے مطابق شہید اہلکار کار کی طرف گیا تو اسمیں موجود ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ شہید اہلکار کیجانب سے بھی ملزمان پر کلاشنکوف سے فائرنگ کی گئی تاہم اسکی گولی پھنس گئی اور چل نہ سکی۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ ملزمان کے دو ساتھی موٹر سائیکل پر بھی موجود تھے جو وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کوجائے وقوعہ سے کوئی خول نہیں ملا ہے ۔ایم ایل او جناح اسپتال کے مطابق شہید اہلکار کو کمر اور ناک پر دو گولیاں لگی ہیں۔ڈیوٹی پر شہید اہلکار کے علاوہ دیگر اہلکاروں کی موجودگی کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی۔

تازہ ترین