• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکارہ حمیرا ارشدنےاحمد بٹ سےپھر خلع لینے کا ا علان کر دیا

Todays Print

لاہور(  شوبز رپورٹر، کرائم رپورٹر سے )  گلوکارہ حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے پھر خلع لینے کا حتمی ا علان کردیا ۔انہوں نے کہا کہ بات برداشت سے باہر ہوچکی اب  ہرگز صلح نہ ہو گی۔میں نے گھر بچانے کیلئے احمد کا ہر ظلم اور زیادتی برداشت  لیکن  یہ یکطرفہ معاملہ ہی رہا۔جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے حمیرا نے بتایا کہ احمد ناقابل اعتبار شخص ہے یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ اسے گھر بھی دوں اور بیٹا بھی  دیدوں۔احمد تو میرے گھر کی عزت ہی کھا گیا۔اب اسکے ساتھ نہیں رہ سکتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ بیٹے کی عمر 6 سال ہے عدالت نے  اسے میری تحویل میں دیا ہوا ہے اور وہ میرے پاس  ہی رہے گا۔دوسری طرف  مقامی عدالت نے گلوکارہ حمیرا ارشد کے بھائیوں اور احمد بٹ سمیت 5 ملزموں کو راضی نامہ ہونے کی بناء پر رہا کر دیا ہے۔

گلوکارہ حمیرا ارشد کے بھائیوں غلام عباس، نوازش جبکہ احمد بٹ اور عقیل بٹ کی جانب سے عدالت میں راضی نامہ جمع کروایا گیا کہ غلط فہمی کی بنیاد پر جھگڑا ہو گیاتھا اب فریقین میں صلح ہو چکی ہے لہٰذا عدالت انہیں رہا کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے پانچوں افراد کو راضی نامہ کی بنیاد پر رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

تازہ ترین