• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلامی فلاحی مملکت کاخواب جلد شرمندہ تعبیر ہوگا ،نعیم الرحمٰن

کراچی (پ ر ) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ عوامی وژن لے کر آئے ہیں ،اسلامی فلاحی مملکت کاخواب جلد شرمندہ تعبیر ہوگا ،خدمت انسانیت اورسماجی سرگرمیوں کے ذریعے مقاصد کے حصول کویقینی بنائیں گے ،معاشرے میں خیراوربھلائی کا ابلاغ ضرور ی ہے ،چرم قربانی مہم کا آغاز جماعت اسلامی کا طرئہ امتیاز ہے ،کارکنان جماعت اسلامی نے مشکل اورنامساعد حالات میں بھی اس مشن کوجاری رکھا ،کارکنان کی ہمت اور استقامت نے چرم قربانی مہم کوچارچاند لگادیے ،گزشتہ 4سالوں میں کھالوں میں اضافہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ،شہرکراچی میں بھتہ خوری ،قتل وغارت گری اورقبضہ مافیا کی سیاست دفن ہوگئی ،جلد روشنیوں کے شہرمیں خوشیاں لوٹانے کا سفرمنطقی انجام کوپہنچے گا،ان خیالات کاظہار انہوں نے ارقم اسلامک سینٹر دفترضلع شرقی میں منعقدہ اجتماع ناظمین سے خطاب کے کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین