• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی کے سلسلے میں کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے تقریبات کا انعقاد

کراچی (پ ر )پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے سلسلے میں کراچی کنٹونمنٹ بورڈ نے متعدد تقریبات کا اہتمام کیا جس میں پرچم کشائی ، ریلی ، ملی نغمے ، فری میڈیکل کیمپس، بڑا کھانا ، مباحثہ  اور رنگارنگ محفل موسیقی شامل تھیں۔تقریب کا آغازصبح 9بجے کراچی کنٹونمنٹ بورڈ کے آفس میں تلاوتِ قُرآن پاک سے کیا گیا جسکے بعد کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر رانا منظور احمد خان نے قومی پرچم لہرایا، قومی ترانہ کے بعد مُلک کی سلامتی ، خوشحالی اور ترقی کے لیے دُعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں وائس پریزیڈینٹ اور تمام سول ممبران کراچی کنٹونمنٹ بورڈ، ایڈشنل ایگزیکٹو آفیسرمنصور عالم ‘ سول سوسائٹی کے لوگ، سماجی کارکن اور اسٹاف نے بھرپور شرکت کی،جشن ِ آزادی کا کیک کاٹا گیا کراچی کنٹونمنٹ بورڈ نے کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال ، کنٹونمنٹ بورڈ ڈسپنسری بزرٹہ لائن اور کنٹونمنٹ بورڈ ڈسپنسری ڈولی کھاتامیں فری میڈیکل کیمپس کا اہتمام کیا جس کا افتتاح پریذیڈنٹ کراچی کنٹونمنٹ بورڈ ریئر ایڈمیرل اطہرمختار ہلال امتیاز(ملٹری) کمانڈر کراچی اور ڈائریکٹر ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس کراچی ریجن خورشیدعلی خان نے کیا، علاوہ ازیں کراچی کنٹونمنٹ بورڈ آفس میں تقریری مقابلہ اور مباحثے کااہتمام کیا گیا جس میں کینٹ میں واقع سکولوں کے بچوں نے شرکت کی اور’’ 14 اگست احتساب کا دن‘‘کے موضوع  پر روشنی ڈالی اسکے علاوہ پاکستان ڈیبیٹ کونسل کے ممبران کے پینل نے ’’ کیا یہ جناح کا پاکستان ہے یا کچھ اور‘‘ کے موضوع پر بحث کی۔ تقریب کے اختتام پر ایگزیکٹو آفیسر رانا منظور احمد خان نے نمایاںپوزیشن لینے والوں کو نقد انعام ، شیلڈز اور تعریفی اسناد دیں، کنٹونمنٹ بورڈ آفس میں ملی نغموںکی تقریب کا اہتمام بھی کیاگیا۔ 
تازہ ترین