• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے پاکستان واپسی کا اعلان کر دیا

لندن (صباح نیوز) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے وطن واپسی کا اعلان کر دیا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ آکسفورڈ سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس پاکستان جائیں گی۔ وہ اپنے ملک کے لئے کچھ کرنا چاہتی ہیں۔ خواہش ہے کہ یہاں آکسفورڈ سے اچھی یونیورسٹی ہو۔ برمنگھم میں ایک تقریب کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد وطن واپسی کا ارادہ ظاہر کر دیا۔ کہتی ہے میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان آئوں گی۔ میری خواہش ہے کہ جو علم یہاں سے حاصل کی ہے اسے اپنے ملک میں پھیلائوں۔ ملالہ نے لڑکیوں کے لئے اپنے پیغام میں بھی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا اپنے حق کے لئے آواز بلند کریں، تعلیم حاصل کرنا ان کا بنیادی حق ہے۔ ملالہ یوسف زئی نے خواہش ظاہر کی کہ آکسفورڈ جیسی یونیورسٹیز پاکستان میں بھی ہونا چاہئے تاکہ نئی نسل ان سے فیضاب ہوسکے۔

تازہ ترین