• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس :چاقو کا حملہ، 8افراد زخمی،پولیس نےملزم کو ہلاک کردیا

کرچی(نیوزڈیسک)روس کے شمالی شہر سورگُوٹ میں ایک شخص نے چاقو کے وار کر کے 8افراد کو زخمی کر دیا، پولیس نے بعد ازاں نے اس شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ۔ روس کی ’انویسٹی گیٹو کمیٹی‘‘ کے مطابق اس حملہ آور نے مقامی وقت کے مطابق دن کے قریب 11:20پر شہر کی مرکزی گلیوں میں گزرتے ہوئے چاقو کے وار کر کے 8افراد کو زخمی کر دیا، مسلح پولیس نے وہاں پہنچ کر اس شخص کو فائرنگ کے ہلاک کر دیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق سورگوٹ نامی یہ شہر روسی دارالحکومت ماسکو سے 2100 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے، روس کے تیل کی دولت سے مالا مال علاقے خانتی مانسی کے حکام کے مطابق چاقو کے وار سے زخمی ہونے والوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 5دیگر افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ حکام نے حملہ آور کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی۔

تازہ ترین