• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعش کا خاتمہ ‘ شام لبنان کے سرحدی علاقوں میں کارروائی شروع

بیروت (رائٹرز) لبنان میں امریکی حمایت یافتہ فوج نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ وہ شام کی سرحد سے ملحقہ علاقوں کو دہشت گرد تنظیم داعش سے پاک کرنے کیلئے فوجی کارروائی کا آغاز کر رہی ہے۔ لبنان کے سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ داعش شام اور لبنان کے درمیان تقریباً تین سو مربع کلومیٹر کے علاقے پر اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ یہاں موجود شدت پسندوں سے قریبی علاقوں اور دیہاتوں کو انتہائی خطرہ رہا ہے اور ایک عرصے سے یہ کارروائی شروع کرنے کی بات کی جا رہی تھی۔ ادھر شام کی جانب لبنانی حزب اللہ گروپ اور شامی مسلح افواج نے بھی سرحد کے پاس قلمون پہاڑی سلسلے سے داعش کو مار بھگانے کیلئے کارروائی کے آغاز کا اعلان کر رکھا ہے۔ گو کہ لبنانی حکام کا اصرار ہے کہ ہیں کہ وہ شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے ساتھ رابطے میں نہیں لیکن ان کارروائیوں میں باہمی تعاون بھی درکار ہوگا۔ حزب اللہ اسد کی فورسز کے شانہ بشانہ 2013ء سے برسرپیکار ہیں۔ کارروائی کے آغاز کے اعلانات ہفتہ کو لبنانی کمانڈر جوزیف عون اور شامی حکومت سے منسلک مرکزی عسکری میڈیا نے ٹوئٹر پر کیے۔ ان علاقوں میں انتہا پسندوں کی موجود قریبی علاقوں اور دیہاتوں کے لیے انتہائی تکلیف کا باعث رہی ہیں جنہیں گولہ باری کے علاوہ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کا سامنا چلا بھی رہا ہے۔ فوج کی طرف سے عسکریت پسندوں کے خلاف گزشتہ سال سے شروع کی گئی کارروائیوں میں کامیابی بھی حاصل ہو رہی ہیں اور گزشتہ ہفتے ہیں ایک پہاڑی سلسلے کو بھی شدت پسندوں سے پاک کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین