• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

436افراد کےاحتساب کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے، سراج الحق

کوئٹہ(نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے پاناما پیپرز میں موجو تمام  436؍ افراد کے احتساب کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہےکہ ہم نے نواز شریف کے مینڈیٹ کو نہیں ان کی کرپشن کو چیلنج کیا ،عدالت کے فیصلے کو تسلیم کرنے کی بجائے نواز شریف کا جی ٹی روڈ مشن نیب کی سزا سے بچنا ہے،اس وقت ملک جس صورتحال سے دوچار ہے اس میں سیاسی جماعتوں نے سنجیدہ کردار ادا نہ کیا کہ تو سیاسی بحران سیاسی کہرام میں تبدیل ہوسکتا ہے،آئین کے آرٹیکل  63،62 آئینہ ہیں ان کو توڑنے کی بجائے اپنے چہرئے کے دھبوں کو دھونا چاہیے، معاشی دہشت گردی مسلح دہشت گردی سے کم نہیں،چیئرمین نیب کے تقرر کا اختیار وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے بجائے سپریم کور ٹ کو ہونا چاہیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب کے پروگرام حال احوال میں اظہار خیال  میں  کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی،کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمٰن،جنرل سیکرٹری عبدالخالق رند اورعبدالمتین اخونذادہ سمیت دیگربھی موجودتھے۔

تازہ ترین