• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں رینجرزسے مقابلہ،مفتی شاکر گروپ سے2 طالبان دہشت گرد ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ٹی ڈی اور رینجرز نے کورنگی میں مبینہ مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کے مفتی شاکر گروپ کے 2ملزمان مارے گئے ،دہشت گردوں کے قبضے سے چھینا جانے والاسرکاری اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ،سی ٹی ڈی کا دعوی ہے کہ دہشت گرد گلشن اقبال اور کورنگی 4پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھے ،آئی جی سندھ نے سی ٹی ڈٖی کیلئے انعامی رقم کا بھی اعلان کردیا ،پولیس کے مطابق کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹ کو خفیہ اطلاع ملی کہ زمان ٹائون کے علاقے کورنگی نمبر ڈھائی نورانی بستی میں دہشت گرد روپوش ہیں جس پر سی ٹی ڈی اور رینجرز کی بھاری نفری ہفتے کی علی الصبح علاقے میں پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے آپریشن شروع کردیا اس دوران مبینہ طور پر ایک مکان سے دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کی اور دستی بم سے حملہ کیا تاہم پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہو ئے مکان میں موجود 2دہشت گردوں کو ہلاک کر کے اسلحہ و دیگر سامان برآمد کرلیا ،مارے جانے والے ملزمان کی لاشیں کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی ، جہاں پر ان کی شناخت عرفان اللہ عرف حماد عرف شینا اور ناصر عرف خالدکے نام سے کی گئی ، سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب نے پریس کانفرنس کرتے ہو ئے دعوی کیا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے چند پمفلٹ بھی ملے ہیں جو کہ گلشن اقبال ابوالحسن اصفحانی روڈ پر ٹریفک پولیس اہلکار کی شہادت کے بعد پھینکے گئے تھے اور دہشت گردعوامی کالونی کورنگی میں پولیس موبائل پر حملہ کر کے 3اہلکار اور ایک بچے ساتھ دیگر افراد کے قتل میں بھی ملوث تھے ،انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے مفتی شاکر گروپ سے تھا اور کراچی میں پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے انہو ں نے دعوی کیا کہ دہشت گردوں کے قبضے سے سرکاری ایم پی فائیو گن بھی برآمد ہو ئی ہے جو کہ انہوں نے گلشن اقبال میں چھینی تھی ،جبکہ ایک ٹائم بم بھی برآمد کرکے ناکارہ بنایا گیا جو کہ انہوں نے مکان میں نصب کیا ہوا تھا ۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جرائم کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سی ٹی ڈی کے انچارج اور انکی ٹیم کو شاباش اور مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق گذشتہ روز کورنگی نورانی بستی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز کے مشترکہ آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوئے جنکے قبضہ سے دو دستی بم، ڈیٹونیٹر،ٹائم ڈیوائس وغیرہ برآمد ہونیکے ساتھ ساتھ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر شہید ٹریفک اہلکار سے چھینی گئی ایم پی فائیو بھی برآمد ہوئی،ابتدائی تفتیش پر مشتمل سی ٹی ڈی کی ایک رپورٹ کے مطابق ہلاک دونوں دہشت گردوں کا تعلق کاالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور ممکنہ طور پر کورنگی واقعہ میں بھی ملوث ہوسکتے ہیں۔علاوہ اذیں دونوں دہشت گرد پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت آغا خانی اور بوہری برادری پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔

تازہ ترین