• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’بدرمنیر ویلفیئر آرگنائزیشن ‘‘کا قیام ،جاوید یوسفزئی عبوری کو آرڈینیٹر مقرر

پشاور (وقائع نگار) لیجنڈ اداکار بدرمنیر مرحوم کے نام سے بدرمنیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا قیام عمل میں لایا گیا، جاوید یوسفزئی کو عبوری کوآرڈینیٹر مقرر کردیا گیا ،اس موقع پر جاوید یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بدرمنیر مرحوم کے نام کو زندہ رکھنے کیلئے تنظیم بنائی گئی ہے جس کے ذریعے سماجی مسائل بھی حل کئے جائینگے اور اسی طرح ثقافتی ورثے کو محفوظ اور اسے ترقی و ترویج کا کام بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آرگنائزیشن کو رجسٹرڈ کرنے کیلئے کمیٹی بھی بنائی گئی ہے۔
تازہ ترین