• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلمساز و ہدایتکار سید نور فلم کی ناکامی پر بلاگرز سے نالاں

Todays Print

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) فلمساز و ہدایتکار سید نور نے کہا ہے فلمی صنعت کی ترقی اور اپنی فلموں کی کامیابی سے بعض بلاگرز نالاں ہیں اور اس کے خلاف سرگرم ہوگئے ہیں پاکستان فلم انڈسڑی جو اب اپنے قدموں پر کھڑی ہو رہی ہے ۔

ایسے میں سوشل میڈیا پر یہ بلاگرز انڈسڑی کو قتل کرنے ،نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں۔ حالیہ واردات میری نئی فلم چین آئے نہ کے ساتھ کی گئی۔ میں اپنی اس فلم کو بطور خاص کراچی میں فلمی سرگرمیوں کی غرض سے شروع کیاتھا۔ یہاں سات ماہ مسلسل فلمبندی کے بعد اس کاپوسٹ پروڈکشن بنکاک میں کیا۔

فلم کی ریلیز کے موقع پر ان بلاگرز نے ان سے بعض ڈیمانڈ کی ۔ جس کا میں نے صاف انکار کردیا ۔تو انہوں نے میری فلم کے خلاف مہم شروع کردی ۔ ریلیز سے قبل ہی فلم چین آئے نہ کو خواتین پر تشدد کی عکاس قرار دیدیا گیا ۔ حالانکہ یہ پوری فلم لواسٹوری پر مبنی ہے ۔ جس سے میرا بزنس متاثر ہوا اور مجھے شدید نقصان ہوا۔ یہ بات انہوں نے یہاں کراچی پریس کلب میں اپنی پریس کانفرنس میں کہی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ فلم کے امریکہ سے آئے پروڈیوسر جاوید صدیقی، فلمساز ملک نور بھی موجود تھے ۔

تازہ ترین