• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینکنگ اسنوکر: بلال کو ہرا کر عبدالستار سیمی فائنل میں پہنچ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عبدالستار نمبر 9 سیڈ محمد بلال کو شکست دیکر این بی پی رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ۔محمد بلال نے اب تک ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا 139 کا بریک کھیلا لیکن اس باوجود وہ شکست کھا گئے۔ محمد اعجاز نے حارث طاہر کو شکست دیکر پہلی بار قومی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔ بیسٹ آف الیون سیمی فائنل میں پیر کو عبدالستار کا مقابلہ شاہد آفتاب سے جبکہ محمد اعجاز کا مقابلہ اسجد اقبال سے ہوگا۔ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلکس پر کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں سب سے زیادہ دلچسپ مقابلہ اسجد اقبال اور محمد ماجد علی کے درمیان ہوا جو چار گھنٹے تک جاری رہا۔ اسجد اقبال نے اس مقابلے میں 5-3 سے فتح حاصل کرکے ٹاپ فور میں جگہ بنائی۔

عبدالستار اور محمد بلال کے درمیان سنسی خیز مقابلہ رہا جس کے پہلے فریم میں محمد بلال نے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا 139 کا بریک کھیلالیکن اس کے بعد دونوں کھلاڑیوں میں برتری سلسلے آٹھویں فریم تک جاری رہا، نواں اور آخری فریم عبدالستار نے جیت کر 5-4 کی فتح حاصل کی۔ محمد اعجاز نے حارث طاہر کو 5-4 جبکہشاہد آفتاب نے مبشر رضا کو 5-3 کی شکست دی۔

تازہ ترین