• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتہ خرہ،کھلونا نما بم پھٹنے سے ایک لڑکا جاں بحق،6شدید زخمی

 پشاور(کرائم رپورٹر) پشاور کے نواحی علاقہ پشتہ خرہ ولی آباد میں بال نما بم پھٹنے کے نتیجہ میں ایک لڑکا جاں بحق جبکہ بچوں سمیت 6افرادشدید زخمی ہوگئے۔ جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، واقعہ کی اطلاع   پر پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقہ کا محاصرہ کردیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے، پولیس کے مطابق گزشتہ روز ولی آباد کے کھلے میدان میں بچے کھیل  کود میں مصروف تھے   اس دوران ایک بچے نے وہاں پڑا بال نما بارودی گولہ اٹھا لیااور دیگر بچوں کے ہمراہ اس سے کھیلنے لگا ، پولیس کے مطابق بال نما بم سے کھیل  کودکے دوران وہ زوردار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں موقع پر موجود 7افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں بچے بھی شامل  ہیں ، واقعہ کی اطلاع  پر پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ  گئیں جنہوں نے علاقے کا محاصرہ کرکے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا جہاں بعد ازاں 15سالہ زبیر ولد خاور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس کے مطابق دیگر زخمیوں میں 8سالہ اسماعیل ولد تیرا گل ،8سالہ روحیل ولد غلام رسول، 12سالہ سمیع اللہ ولد فدا محمد، 12سالہ جنید ولد غلام ، 14سالہ عظیم ولد طور جاگل اور 17سالہ عاقل ولد شیر اکبر شامل ہیں ۔زخمی ہسپتال میں زیر علاج  ہیں، پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی  ہے۔

تازہ ترین