• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجن پورمیں ڈاکوئوں نے 7پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا

راجن پور(صباح نیوز) روجہان میں کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں نے پولیس چوکی پرحملہ کرکے 7پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق راجن پورمیں کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں نے پولیس چوکی پرحملہ کردیا، پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ڈاکو 7پولیس اہلکاروں کواغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

اغواہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایلیٹ فورس کے اہلکارلقمان ، ذیشان، شاکر، صابر، جمشید ، صفدرنائچ اوراے ایس آئی مزمل شامل ہیں۔پولیس اورایلیٹ فورسزکے جوانوں کی بھاری نفری کچے میں پہنچ کر ڈاکوئوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی جبکہ کچے کے داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کچے کے علاقے میں آئے روزڈاکوئوں اورپولیس کے درمیان مقابلے جاری رہتے ہیں جبکہ گزشتہ سال پاک فوج کے گرینڈ آپریشن کے دوران ان ڈاکوئوں کے سرغنہ چھوٹوگینگ نے ہتھیار ڈال دیئے تھے تاہم اس کے ساتھی پھر سے علاقے میں سرگرم ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین