• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے ہاتھ پیرباندھ کرکہہ رہے ہیں آپ پیش نہیں ہو رہے، سعد رفیق

لاہور(ٹی وی رپورٹ‘ایجنسیاں)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ نیب عدالت کے اوپر فاضل جج کے معاملے پر نواز شریف کے قانونی مشورے جاری ہیں‘ ایسا تو نہ کریں کہ ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیں اور کہیں کہ آپ پیش نہیں ہورہے‘ہمارے ساتھ دشمنوں سے بھی بدترسلوک کیاجارہاہے‘نواز شریف ہشاش بشاش ہیں ‘ان کی طبیعت بھی ٹھیک ہے اوروہ کہیں نہیں جا رہے، ان کے بیرون ملک جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔اتوارکوجاتی امراء میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میںسعد رفیق کا کہنا تھا کہ جو سلوک ہمارے ساتھ ہورہا ہے وہ دشمن کے ساتھ بھی نہیں کیا جاتا، ہمیں الٹے سیدھے القابات سے نوازا گیا‘ان کا کہنا تھاکہ  انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں‘ ہمارے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے، نیب پر تحفظات ہیں، وکلا سے مشاورت کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے‘ان کا کہنا تھا کہ پرویز رشید اور چوہدری نثار میں کوئی اختلافات نہیں، پرویز ملک کو لاہور کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کا انچارج مشاورت کے بعد بنایا گیا، بیگم کلثوم نواز ضمنی الیکشن لڑیں گی جبکہ پی ٹی آئی الیکشن سے بھاگ جائے گی۔سعد رفیق نے کہا کہ پرویز خٹک پنجاب سے جانے والی ڈینگی ماہرین کی ٹیم کو اسپتالوں میں جانے دیں، اس مسئلہ پر سیاست نہ کریں۔

تازہ ترین