• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی اصلاحات کا بل آج قومی اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا

اسلام آباد (فاروق اقدس+ نامہ نگار خصوصی) انتخابی اصلاحات کا بل 2017جو اس وقت قومی اسمبلی میں منظوری کے لئے زیر بحث ہے آج (پیر)  سہ پہر کو ہونے والے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ گو کہ ایوان میں اپوزیشن کی جماعتیں پیپلز پارٹی،پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی انتخابی اصلاحات کے بل پر بعض تحفظات رکھتی ہیں جس کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ہونے والے اجلاس کے دوران اپنی تقاریر میں بھی کیا تھالیکن اپوزیشن کی جانب سے بل کی منظوری کے موقع پر احتجاج اور بعض جماعتوں کے واک آئوٹ کے باوجود قوی امکان ہے کہ حکومتی جماعت کی ایوان میں عدد اکثریت کی بنیاد پر بل منظور کرلیا جائے گا۔

بل پر مزید بحث اور اس کی منظوری کے لئے جمعہ کو ہونے والے اجلاس کے دوران ہی وزیر قانون زاہد حامد کی تحریک پر سپیکر سردار ایاز صادق نے پیر کو ہونے والے اجلاس میں وقفہ سوالات کو پڑھا ہو سمجھا جائے ، قرار دیکر توجہ دلائو نوٹسز سمیت تمام کارروائی کو بھی معطل کرنے کی منظوری دے دی تھی اس طرح وقفہ سوالات سمیت پیر کو ایوان میں تمام کارروائی معطل ہوگی اور صرف بل کی منظوری پر کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین