• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیسٹر کک سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑنے کیلئے پرامید

لندن (اسپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے سابق کپتان  الیسٹر کک  ویسٹ انڈیز کے خلاف ڈبل سنچری کے ساتھ ہوائوں میں اڑنے لگے ہیں، انہوں نے دنیا میں سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز اسکور کرنے کے خواب دیکھنا شروع کردیے۔ لیفٹ ہینڈر بیٹسمین نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں 243 رنز کی اننگز کھیل کر سچن ٹنڈولکر کے سب سے ٹیسٹ رنز کے ریکارڈ کو توڑنے کی امید زندہ کرلی ہے ۔11568 رنز بنانے والے انگلش اسٹار کو ٹنڈولکر کے اسکور تک پہچنے کے لئے مزید 4353 رنز درکار ہیں۔ خیال ہے کہ وہ اگلے 3 سالوں میں یہ رنز کرلیں گے۔

تازہ ترین