• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپاٹ فکسنگ کیس، ناصر جمشید اسکائپ کے ذریعہ بیان دینگے

لاہور (جنگ نیوز ) ناصر جمشید کے اسپاٹ فکسنگ کیس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے گواہان سلمان نصیر اور کرنل (ر) محمد اعظم نے بیان ریکارڈ کرا دیا جبکہ ناصر جمشید کے وکیل نے کہا ہے کہ کھلاڑی نے جمعہ کو ٹربیونل کے روبرو پیش ہونا تھا لیکن ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ سے اسکائپ کے ذریعے بیان ریکارڈ کروائیں گے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر جمشید کے وکیل حسن وڑائچ کا کہنا تھا کہ ناصرجمشید نے جمعہ کو بطور گواہ پیش ہونا تھا مگر ای سی ایل میں نام ہونے کی وجہ اسکائپ پر بیان دیں گے۔

وکیل پی سی بی تفصل رضوی نے ناصر جمشید کو لندن میں بیان ریکارڈ کروانے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ناصر جمشید اپنی یقینی دستیابی سے متعلق آگاہ کریں ۔ پی سی بی نے کرکٹر زکے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست نہیں کی۔ ناصر جمشید اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت 25اگست تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔

تازہ ترین